لاہور میں خواتین کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے والا برقع پوش نوجوان ساتھیوں سمیت گرفتار

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 لاہور: گلبرگ میں خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات و چھیڑ چھاڑ کرنے والا برقع پوش 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق لاہور کے فیملی پارک میں خواتین کو حراساں کرنے والا برقع پوش نوجوان ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے معمول کی پٹرولنگ پر مامور ایف پی یو کو چند خواتین نے برقع پوش لڑکوں کے ہراسمنٹ کے متعلق آگاہ کیا تھا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق ایف پی یو ٹیم نے فیملی پارک میں ریکی کر کے برقع پوش نوجوان و دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا

ترجمان کے مطابق ملزمان ارتضٰی، نعمان، غلام مصطفیٰ، فراز کو تھانہ گلبرگ کے حوالے کر دیا گیا ترجمان کا کہنا ہے  کہ کسی بھی ایسی صورت حال میں خواتین بلا خوف و خطر وومن سیفٹی ایپ یا 15 پر اطلاع دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔