ارجن کپور اور بھومی پڈنیکر کی تھرلر فلم ’دی لیڈی کلر‘ یوٹیوب پر جاری

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور بھومی پڈنیکر کی فلم ’دی لیڈی کلر‘ یوٹیوب پر جاری کردی گئی۔

فلم کا ٹریلر ریلیز سے چند دن پہلے خاموشی سے انٹرنیٹ پر جاری کیا گیا تھا اور یہ فلم 3 نومبر کو محدود پیمانے پر ملک بھر کے چند سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی۔

بہت سے لوگ اسے سنیما میں نہیں دیکھ سکے اور اس کی ڈیجیٹل ریلیز کا انتظار کر رہے تھے اور اب یہ انتظار ختم ہو گیا ہے۔

اجے بہل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ایک کیمسٹ کی کہانی ہے جو ایک پراسرار عورت کے ساتھ الجھ کر مصیبت میں پھنس جاتا ہے۔

فلم کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد، اجے بہل نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ یہ تھرلر فلم مکمل شوٹ نہ ہونے کے باوجود سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی۔

ارجن کپور کو اگلی بار فلم ’سنگھم اگین‘ میں ولن کے کردار ‘ڈینجر لنکا’ کے طور پر دیکھا جائے گا۔ دوسری طرف، بھومی پڈنیکر دو دلچسپ ویب شوز ‘دلدل’ اور ‘دی رائلز’ میں نظر آئیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔