سر ایان میک کیلن 'دی لارڈ آف دی رِنگز' میں دوبارہ واپسی کیلئے تیار

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

لاس اینجلس: امریکی اداکار سر ایان میک کیلن جو جے آر آر ٹولکین کی ’لارڈ آف دی رِنگز‘ سیریز میں گینڈالف کے کردار کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اس کردار میں ممکنہ واپسی کے اشارے دیے ہیں۔

85 سالہ اداکار نے ’دی بگ ایشو‘ کے ساتھ ایک گفتگو میں انکشاف کیا کہ پروڈیوسرز نے ان سے گینڈالف کے کردار کو دوبارہ نبھانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

میک کیلن نے کہا ’لارڈ آف دی رِنگز کے لیے جوش و خروش ابھی تک کم نہیں ہوا۔ شاید میں گینڈالف کا کردار دوبارہ نبھانے جا رہا ہوں، اگرچہ ابھی تک تفصیلات کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، لیکن یہ منصوبہ آگے بڑھ رہا ہے‘۔

میک کیلن کا گینڈالف کے کردار کا اولین تعارف 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی فیلوز شپ آف دی رِنگ‘ میں ہوا تھا اور اسے فلمی شائقین کی طرف سے بہت سراہا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔