کراچی ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد

اسٹاف رپورٹر  پير 2 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: پاکستان کسٹمز کی کراچی ایئرپورٹ ڈپارچر پر ایک کارروائی میں دبئی جانے والے مسافر سے 17ہزار 925 ڈالر کے مساوی انڈین، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

دبئی جانے والے مسافر مسترالدین سے برآمد انڈین کرنسی مبینہ طور پر جعلی ہونے کا بھی شبہ ہے کسٹمز حکام نے مشکوک مسافر کی جب تفصیلی تلاشی لی تو اسکے بیگ کی نچلی تہہ سے 500 بھارتی روپے کے نوٹوں کے 30 بنڈل برآمد ہوئے۔

اس کے بعد مسافر کی جسمانی تلاشی لی گئی تو ملزم کی جیب سے اضافی 16,728 بنگلہ دیشی ٹکے اور 45,660 پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔

حکام نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔