خواتین کبھی بھی اپنے گھر والوں پر بوجھ نہیں ہوتیں، امیتابھ بچن

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 16 کے ایک حالیہ قسط میں کہا کہ خواتین کبھی بھی اپنے گھر والوں پر بوجھ نہیں ہوتیں۔

انہوں نے یہ بات اس وقت کہی گئی جب کنٹسٹنٹ کرشنا سیلوکر نے بتایا کہ انجینئرنگ کی ڈگری کے باوجود کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اس کی ملازمت ختم ہوگئی۔

کرشنا نے اپنا موازنہ ایک غیر شادی شدہ عورت سے کیا اور کہا کہ جیسے غیر شادی شدہ لڑکی بوجھ ہوتی ہے، ویسے ہی بےروزگار مرد بھی بوجھ ہوتا ہے۔

اس موقع پر امیتابھ بچن نے کرشنا کی بات کاٹتے ہوئے کہا کہ لڑکی کبھی بوجھ نہیں بنتی بلکہ وہ تو بہت بڑی شان ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔