کراچی: سکیورٹی گارڈ کی اتفاقیہ گولی لگنے سے کمسن بچی جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  پير 2 ستمبر 2024
پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے : فوٹو : فائل

پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے : فوٹو : فائل

  کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ سے کمسن بچی سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

گلشن معمار پولیس کے مطابق بچی کی شناخت 10 سالہ سمیعہ دختر خیر اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا، پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔