سندھ ہائیکورٹ ایفیڈیوٹ برانچ کی چھت کا پلستر گرنے سے ایک خاتون زخمی

اسٹاف رپورٹر  پير 2 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ ایفیڈیوٹ برانچ کی چھت کا پلستر گرنے سے فائضہ نامی خاتون زخمی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے ایفیڈیوٹ برانچ کی چھت کا پلستر گر گیا پلستر گرنے سے وہاں موجود فائضہ نامی خاتون کے سر میں چوٹیں آئیں۔

خاتون کو سندھ ہائیکورٹ کے کلینک میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹراما سینٹر روانہ کردیا گیا تھا جبکہ پلستر گرنے سے ایفیڈیوٹ برانچ کا کام بھی متاثر ہوگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔