- ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق
- کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان
- اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا آخری پیغام کیا تھا؟
- جن ترامیم پر اتفاق ہوا وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور ہوسکتی ہیں، رانا ثنا
- رائیونڈ؛ کمسن بچی کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی
- پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں وہ دسمبر تک وقت چاہتے ہیں، خواجہ آصف
- ڈانٹ ڈپٹ پر 13 سالہ بچے نے فائرنگ کرکے والد اور بھائی کو قتل کردیا، بہن زخمی
- مجوزہ آئینی ترمیم؛ سپریم کورٹ بارنے آل پاکستان وکلا نمائندہ اجلاس طلب کرلیا
- وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے، وزیراعظم
- بلوچستان میں 2 ہزار سے زائد غیرحاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز
- ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم عدالت میں پیش
- گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے لیے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کیے
- روس کے ڈپٹی وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- راولپنڈی میں کیش چھینے والا تین رکنی گینگ گرفتار
- غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بننے والے کرپٹ ایف بی آر افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- بھارت پانچویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا
- حکومت کا ٹیکس مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ
- پشاور: پراسیکیوشن افسران کا احتجاج، عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
- کانگریس کے جموں کشمیر کی حیثیت کی بحالی کے وعدے پر مودی سرکار تلملا گئی
- وزیراعلیٰ کے پی کی دعوت پر آئے افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی
بلوچستان اسمبلی میں 25 اور 26 اگست کو دہشت گرد حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں 25 اور 26 اگست کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر مشترکہ مذمتی قرارداد کو منظور کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک نے حکومت اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی۔
قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ’بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 25 اور 26 اگست کو وحشیانہ اور سفاکانہ حملے کیے گئے جبکہ موسی خیل میں قومی شاہراہ پر بسوں اور ٹرکوں سے اتار کر 23 بے گناہ افراد کو قتل کیا گیا۔
حکومت کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت ان گھناؤنے کاموں کیلیے نوجوانوں کو اکسانے والے مجرموں، سہولت کاروں اور حوصلہ افزائی کرنے والے ملک دشمن عناصر سمیت شدت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلیے فوری اقدامات کو یقینی بنائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد بچوں کو ورغلا کر کارروائیاں کرواتے ہیں، ایوان دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی کی بزدلانہ اور وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، یہ ایوان بلوچ یکجہتی کمیٹی کی وجہ سے روڈ بلاک ہونے اور لوگوں کو اذیت میں مبتلا کر ے کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے 21 دہشت گردایجنٹوں کو جنم واصل کیا، یہ ایوان سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتا ہے جبکہ دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
کوئٹہ : دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ، قرارداد میں مطالبہ
قرارداد میں صوبائی اور وفاقی حکومت سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایوان نے اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔