- پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اقوام متحدہ کا تعاون قابل تعریف ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب
- صوبے میں کتنی ڈائیلاسز مشینیں اور عملہ ہے؟ سندھ ہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا
- بلوچستان اسمبلی میں 25 اور 26 اگست کو دہشت گرد حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- سندھ ہائیکورٹ ایفیڈیوٹ برانچ کی چھت کا پلستر گرنے سے ایک خاتون زخمی
- پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، وزیراعظم
- کراچی؛ متعدد علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم
- سرکاری ملازمین کو میڈیا اورسوشل میڈیا پلیٹ فارم پربات کرنے سے روک دیا گیا
- پی این ایس سی کی درجہ بندی کی منظوری
- شناختی کارڈ کی تجدید نہ کرانے والے شہریوں کی موبائل سمز کی بندش شروع
- سی پیک کی اپ گریڈیشن کیلیے ملکر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے، وزیراعظم
- کراچی: سکیورٹی گارڈ کی اتفاقیہ گولی لگنے سے کمسن بچی شدید زخمی
- کراچی ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے مسافر سے بڑی تعداد میں غیرملکی کرنسی برآمد
- تین سال بعد مہنگائی کی شرح کم ہونا حکومتی اقدامات کی عکاسی ہے، وزیراعظم
- دھونی کو زندگی میں کبھی معاف نہیں کروں گا، والد یوراج سنگھ
- کولکتہ خاتون ڈاکٹر زیادتی قتل کیس؛ ملزم کی جیل میں انوکھی فرمائشیں
- لاہور میں خواتین کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرنے والا برقع پوش نوجوان ساتھیوں سمیت گرفتار
- ملک میں 3 سال بعد مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آگئی
- یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں،وفاقی وزیرصنعت و پیداوار
- اسرائیل کا اپنے یرغمالیوں کی ہلاکت پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
- ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ہیڈ محررز کے لیے نئے احکامات جاری کر دیے
پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اقوام متحدہ کا تعاون قابل تعریف ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پالیسی اصلاحات اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں کی جانب سے فراہم کردہ تعاون قابل تعریف ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں پاکستان کے لیے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ و ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر محمدیحییٰ سے ملاقات میں کیا۔
محمد یحییٰ نے وزیر خزانہ کو اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان میں ترقیاتی اور انسانی امداد کے منصوبوں پر کام کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے یونیس کیپ(یواین ای ایس سی اے پی) کی کامیابیوں اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں قرض کے استحکام کے لیے ادارے کے کام اور اقدامات سے بھی وزیر خزانہ کوآگاہ کیا انہوں نے کہاکہ توانائی کے شعبہ میں تبدیلیاں پاکستان کے ساتھ ممکنہ تعاون کے لیے ایک اہم شعبہ ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ موسمیاتی، مالیات اور توانائی کے شعبہ میں تبدیلی ملک میں توانائی کے شعبے کی عملداری کو بہتر بنانے کے لیے ضروری شعبے ہیں اور اس سلسلے میں یونیس کیپ کے ساتھ تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
فریقین نے پاکستان کے ترقیاتی چیلنج سے نمٹنے اور معاشرے کے تمام طبقات کو فائدہ پہنچانے والے پائیدار حل پر عمل درآمد کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔