- گنڈاپور کو ہٹایا نہ گیا تو آئینی راستہ اپنا کر صوبے کو بربادی سے بچانا ہوگا، لیگی رہنما
- پارلیمنٹ پر حملے جیسی کارروائی کا ساتھ نہیں دیں گے، پی پی رہنما نوید قمر
- قومی اسمبلی اجلاس؛ پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاریاں پارلیمان پر حملہ قرار
- اسلام آباد جلسے پر ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ
- پشاور؛ علی گنڈاپور نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد کی طویل میٹنگ کا احوال بتادیا
- کیویز کیخلاف بھارت میں میزبانی؛ افغان ٹیم کے گلے پڑ گئی
- جعلی پاسپورٹ پرکینیڈا بجھوانے کا معاملہ ، سہولت کار گرفتار
- آل بلوچستان علما و مشائخ کنونشن؛ ملک میں قیام امن کیلیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
- راولپنڈی؛ نوجوان لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
- شان، بابراعظم کی کپتانی کا مستقبل؛ بورڈ نے بڑا فیصلہ کرلیا
- بلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کیلیے پارلیمنٹرینز کی بیٹھک
- بھارت میں اقلیتوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، راہول گاندھی
- شانگلہ میں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
- پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں؛ خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
- قومی اسمبلی اجلاس جاری، ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا
- گزشتہ شب جو کچھ ہوا وہ بدترین ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا، بیرسٹر سیف
- خیبرپختونخوا دہشتگردوں کی جگہ ہے جسے چھپنا ہے وہاں جا کر چھپ جائے، عظمی بخاری
- 2 ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کے مداح کو تقسیم کردیا، مگر کیسے؟
- 24 گھنٹوں میں کروڑوں کی منشیات برآمد، افغان باشندے سمیت 5 ملزمان گرفتار
- 6 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار
پی پی، ن لیگ کا پنجاب میں سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
لاہور: مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے پنجاب کی ترقی اور عوامی ریلیف کے لئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا۔
دونوں جماعتوں کی کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں رہنماؤں نے باہمی تعاون بہتر بنانے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ پی پی رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے اور عوام کی ترقی کے لئے اقدامات کو سراہا اور انکی حمایت کی۔
پیپلزپارٹی کی طرف سے حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن، حیدر گیلانی ملاقات میں شریک ہوئے جبکہ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی نمائندگی کی۔ رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کسانوں، زراعت، نوجوانوں سمیت دیگر طبقات کی بہتری کے لئے اسکیموں میں مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں اتفاق کی گیا کہ حلقوں میں ترقیاتی اقدامات، نوجوانوں کی ہنرمندی، سولر سسٹمز کی عوام کو فراہمی میں بھی اشتراک عمل سے آگے بڑھا جائے گا۔ صوبے میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے، امن وامان یقینی بنانے، جدید آئی ٹی نظام کے فروغ پر موثر عمل درآمد کے لئے تعاون جاری رہے گا۔
مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے وفد کی آمد اور سیاسی تعاون جاری رکھنے پر پی پی پی کی قیادت اور رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر کاربند ہیں، پاکستان اور عوام کے مفادات کے لئے تمام اتحادی جماعتوں کے اتحاد اور تعاون کے جذبے کو سراہتے ہیں۔
حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے، مل کر عوامی ایشوز کو حل کرنے پر اتفاق رائے کرتے ہیں، تمام رکاوٹوں کو دور کرکے آگے بڑھنے میں ہی اتحادی حکومت کے ثمرات عوام کو ملیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔