اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

اسٹاف رپورٹر  پير 2 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: اورنگی ٹاؤن پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کر کے دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ہلاک ڈکیت کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جائی گئی ایس ایچ او کے مطابق اورنگی ٹاؤن ایک نمبر بلال مسجد کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق تیسرا ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک و زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئے ہیں  جبکہ پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔