گارڈن کے علاقے میں اپارٹمنٹ سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن کے ایک اپارٹمنٹ سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی ہے، متوفی کی شناخت طلحہٰ کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، متوفی اکیلا گھر پر رہتا تھا متوفی نے تین شادی کر رکھی تھیں جن سے جھگڑے تھے۔

پولیس کے مطابق والدین امریکا سے طلحہٰ کو سپورٹ کرتے تھے مگر کچھ عرصے سے پیسے دینا بھی بند کیا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طلحہ نشے کا بھی عادی تھا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔