- امریکا نے وینزویلا کے صدر کا طیارہ ضبط کر لیا
- گارڈن کے علاقے میں اپارٹمنٹ سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمد پر جزوی پابندی لگا دی
- پنجاب، بجلی کے بلوں پر ریلیف اور سولر منصوبہ خطرے میں
- افغانستان، خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک، 13 زخمی
- برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت جزوی معطل کردی
- بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ گر کر تباہ
- قومی اسمبلی میں بھنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت 4 بل منظور
- پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، وزیراعظم
- 7 ستمبر کو ختم نبوت سے متعلق قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، عمر ایوب
- 9 مئی کے حساب تک پی ٹی آئی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، وزیر دفاع
- پی این ایس سی کی درجہ بندی کی منظوری
- پی پی، ن لیگ کا پنجاب میں سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- اورنگی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی حالت میں گرفتار
- تین سال بعد مہنگائی کی شرح کم ہونا حکومتی اقدامات کی عکاسی ہے، وزیراعظم
- پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے اقوام متحدہ کا تعاون قابل تعریف ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب
- صوبے میں کتنی ڈائیلاسز مشینیں اور عملہ ہے؟ سندھ ہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا
- بلوچستان اسمبلی میں 25 اور 26 اگست کو دہشت گرد حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- ملک میں 3 سال بعد مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آگئی
- سندھ ہائیکورٹ ایفیڈیوٹ برانچ کی چھت کا پلستر گرنے سے ایک خاتون زخمی
امریکا نے وینزویلا کے صدر کا طیارہ ضبط کر لیا
میامی: امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے ڈومینیکن ریپبلک میں موجود طیارے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
امریکی حکام نے ڈوسالٹ فالکن 900 ای ایکس نجی طیارہ فلوریڈا پہنچا دیا ہے جسے مادورو اور ان کی حکومت کے ارکان استعمال کرتے تھے۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ یہ طیارہ غیر قانونی طور پر خریدا گیا تھا۔
اٹارنی جنرل میریک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ انصاف نے ایک ایسا طیارہ قبضے میں لے لیا ہے جس کے بارے میں ہمارا الزام ہے کہ اسے ایک کمپنی کے ذریعے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر میں غیر قانونی طور پر خریدا گیا تھا۔
میریک گارلینڈ کا مزید کہنا تھا کہ یہ طیارہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کے ساتھیوں کے استعمال کے لیے امریکہ سے باہر اسمگل کیا گیا تھا۔
امریکا نے طیارے کو ضبط کرنے کے لیے ٹریکنگ سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کی مدد لی تھی، جس کے مطابق مئی 2023 سے یہ طیارہ وینزویلا کے ایک فوجی اڈے سے خصوصی طور پر پرواز کر رہا تھا۔
ٹریکنگ سائٹ کے مطابق طیارے نے کل صبح سینٹو ڈومنگو سے فورٹ لاؤڈرڈیل کے لیے اُڑان بھری تھی جس کے بعد امریکی حکام نے طیارے کو فورٹ لاؤڈرڈیل ایئرپورٹ سے ضبط کر لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔