ٹرک سے 30 تارکین وطن برآمد، ایک خاتون ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

پراگ: چیک ریپبلک کی ایک موٹر وے پر ٹریلر سے 30 تارکین وطن ملے ہیں جن میں سے ایک خاتون تارکین وطن کی موت ہو گئی ہے۔

چیک پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز اطلاع ملی تھی کہ کچھ تارکین وطن جرمنی کی سرحد عبور کرنا چاہتے ہیں۔

پولیس نے تارکین وطن کی تلاش کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کی خدمات بھی حاصل کی تھی، جبکہ دارالحکومت پراگ سے 18 کلومیٹر شمال میں ڈی 8 موٹر وے کو بھی بند کر دیا تھا۔

پولیس کو پراگ اور جنوبی جرمن شہر ڈریسڈن کے درمیان ایک موٹر وے پر ایک ٹریلر سے 30 تارکین وطن ملے ہیں جن میں سے ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے۔

پولیس نے بعد میں ایکس پر بتایا ان تمام افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے جس سے پتہ چلتا ہو کہ کوئی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ تارکین وطن چیک جمہوریہ کے راستے دوسری منزل کی طرف سفر کر رہے تھے۔

جمہوریہ چیک، جو یورپی یونین اور نیٹو کا رکن ہے، جس کی آبادی 10.9 ملین ہے، تارکین وطن کے لئے ایک ٹرانزٹ ملک ہے جو جرمنی جیسے امیر یورپی ممالک کا رخ کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔