کراچی ائیرپورٹ پر3 روز قبل ہنگامی لینڈنگ کرنے والا غیرملکی طیارہ واپس روانہ

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
طیارہ کا ایک انجن بند ہونے پر پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی:فوٹو:فائل

طیارہ کا ایک انجن بند ہونے پر پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی:فوٹو:فائل

کراچی ائرپورٹ پر 3 روز قبل ہنگامی لینڈنگ کرنے والا  قطر ایئر ویز کا طیارہ دوحہ روانہ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق قطر ایر ویز کی دوحہ سے فلپائن کی پرواز کیو آر 926 کے طیارے کا ایک انجن بند ہونے پر پائلٹ نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔مسافروں کو متبادل پرواز سے اینجلس سٹی روانہ کیا گیا تھا۔

طیارے کی مرمت کا کام قطر ایئر ویز کے انجینئرز کررہے تھے۔ پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا تھا۔ طیارہ  39 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز جب خرابی پیدا ہوئی۔  پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ 787 ڈریم لائنر طیارہ کراچی جناح ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرگیا۔ طیارے میں 187 مسافر سوار تھے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔