چین میں پانی پر بنا فنِ تعمیر کا شاہکار پُل

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

شیزیگوان: چین میں موجود ایک پُل اپنی حیرت انگیز تعمیراتی فن کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہے جو کہ پانی پر بنا ہوا ہے۔

شیزیگوان فلوٹنگ بریج جسے خوابوں کا پل بھی کہا جاتا ہے، ایک جدید 400 میٹر کا پل ہے جو چین میں دریائے چنگ جیانگ کی سطح پر 2.8 ٹن تک کی کاروں کو سہار سکتا ہے۔

صوبہ ہوبی میں واقع اینشی پریفیکچر کے جنگل سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان واقع شیزی گوان کا قدرتی مقام چین کے سب سے دلکش قدرتی پرکشش مقامات میں سے ایک ہے۔


تاہم جو چیز واقعی اسے دوسرے متاثر کن مقامات سے الگ کرتی ہے وہ ہے پانی پر بنے پل پر گاڑی چلاتے ہوئے براہ راست خوبصورت مناظر کا تجربہ۔

پُل جرمن ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا، شیزیگوان فلوٹنگ بریج گاڑیوں اور پیدل چلنے والے، دونوں کے لیے 2016 سے فعال ہے۔

پل کو اضافی استحکام دینے کے لیے اسے پانی سے بھرے ہوئے ہائی ڈینسٹی پولی تھیلین فلوٹس سے بنایا گیا ہے، اس لیے اگر ڈرائیور 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی مقرر کردہ رفتار تک گاڑی چلائیں گے تو انھیں بریج ہلکا سا جھولتا ہوا محسوس ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔