- کیوی کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس چھوڑ کر لیگ پر نظریں جمالیں
- لاپتہ سابق ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ محمد اکرم کی مشکلات میں مزید اضافہ
- دوسرا ٹیسٹ؛ بنگلادیش کو جیت کیلئے 115 رنز درکار، پاکستان کو معجزے کا انتظار
- لیاقت بلوچ کی یوسف رضا اور شاہد خاقان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
- 'بابراعظم بہت ضدی ہیں سلیکشن میں تبدیلیوں پر مزاحمت کرتے ہیں'
- راولپنڈی؛ 13 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
- خون کا ٹیسٹ خواتین میں دل کی بیماری کی دہائیوں پہلے نشاندہی کرسکتا ہے
- کراچی ائیرپورٹ پر3 روز قبل ہنگامی لینڈنگ کرنے والا غیرملکی طیارہ واپس روانہ
- شہری نے انٹرن شپ کے دوران اپنی اے آئی کمپنی کھڑی کردی، سی ای او حیران
- خلا میں بوئنگ اسٹار لائنر سے عجیب و غریب آواز کی اطلاع
- شکاگو، ٹرین میں سوئے مسافروں پر اندھادھند فائرنگ، 4 افراد ہلاک
- نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، جو بائیڈن
- ٹرک سے 30 تارکین وطن برآمد، ایک خاتون ہلاک
- سہ ماہی ٹیکس وصولی نہ ہونیکی صورت میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا امکان
- اسرائیل نے حملے جاری رکھے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں ہی واپس جائیں گے، حماس
- امریکا نے وینزویلا کے صدر کا طیارہ ضبط کر لیا
- گارڈن کے علاقے میں اپارٹمنٹ سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمد پر جزوی پابندی لگا دی
- آئی ایم ایف کا پنجاب میں بجلی بلز میں ریلیف ختم کرنیکا مطالبہ
- افغانستان، خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک، 13 زخمی
'بابراعظم بہت ضدی ہیں سلیکشن میں تبدیلیوں پر مزاحمت کرتے ہیں'
قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے انکشاف کیا ہے کہ بابراعظم “بہت ضدی” ہیں اور سلیکشن کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ اسکواڈ میں تبدیلیوں کے خلاف اکثر مزاحمت کرتے تھے۔
مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم پر انٹرویو کے دوران سابق سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ اسکواڈ میں تبدیلیوں کے حوالے سے بابراعظم کو سمجھانا بہت مشکل تھا کیوں کہ وہ ضدی تھے اور مزاحمت کرتے تھے، وہ چینجز قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے تھے۔
سابق سلیکٹر نے ایسے وقت میں انکشاف کیا ہے کہ جب قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے راؤنڈر سے باہر ہوگئی تھی جس کے بعد کپتان بابراعظم کی کپتانی پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کی 6 درجہ تنزلی، رضوان کی ترقی
انہوں نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ دوران آل راؤنڈر عماد وسیم کی انجری چپھائی گئی، ہم ہمیشہ اعظم خان کے فٹنس لیول کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن عماد بھی اسی مسئلے کا شکار ہیں۔ انہیں اسی وجہ سے اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کرسکیں۔
مزید پڑھیں: ‘بابراعظم پاکستان کے ایسے کرکٹر بن سکتے ہیں جو آج تک پیدا نہیں ہوا’
محمد وسیم نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا لیکن ٹیم میں 4 کوچز کی وجہ سے مختلف گروپس بن چکے ہیں جو کینسر کی شکل اختیار کررہے ہیں۔ اگر وہ اسکواڈ کا حصہ ہیں تو پاکستان جیت نہیں سکتا، میں نے انہیں ٹیم سے ہٹانے کی کوشش کی لیکن ٹیم انتظامیہ نے انہیں واپس بلا لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔