- راولپنڈی؛ 13 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
- خون کا ٹیسٹ خواتین میں دل کی بیماری کی دہائیوں پہلے نشاندہی کرسکتا ہے
- کراچی ائیرپورٹ پر3 روز قبل ہنگامی لینڈنگ کرنے والا غیرملکی طیارہ واپس روانہ
- شہری نے انٹرن شپ کے دوران اپنی اے آئی کمپنی کھڑی کردی، سی ای او حیران
- خلا میں بوئنگ اسٹار لائنر سے عجیب و غریب آواز کی اطلاع
- شکاگو، ٹرین میں سوئے مسافروں پر اندھادھند فائرنگ، 4 افراد ہلاک
- نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، جو بائیڈن
- ٹرک سے 30 تارکین وطن برآمد، ایک خاتون ہلاک
- سہ ماہی ٹیکس وصولی نہ ہونیکی صورت میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کا امکان
- اسرائیل نے حملے جاری رکھے تو مزید یرغمالی تابوتوں میں ہی واپس جائیں گے، حماس
- امریکا نے وینزویلا کے صدر کا طیارہ ضبط کر لیا
- گارڈن کے علاقے میں اپارٹمنٹ سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد
- برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحہ کی برآمد پر جزوی پابندی لگا دی
- پنجاب، بجلی کے بلوں پر ریلیف اور سولر منصوبہ خطرے میں
- افغانستان، خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک، 13 زخمی
- برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت جزوی معطل کردی
- بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ گر کر تباہ
- قومی اسمبلی میں بھنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت 4 بل منظور
- پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، وزیراعظم
- 7 ستمبر کو ختم نبوت سے متعلق قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، عمر ایوب
مجھے اتنا بدنام کردیا گیا ہے کہ شادی نہیں ہوپا رہی، کنگنا رناوت
ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ منفی باتوں کی وجہ سے میری شادی نہیں ہو پارہی ہے۔
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ مجھ سے متعلق منفی باتوں کی وجہ سے شادی نہیں ہو پا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں 38 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے متعلق میرے خیالات مثبت ہیں۔ میرا نظریہ ہے کہ ہر انسان کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ بچے ہونے چاہیے اور فیملی ہونا چاہیے۔
کنگنا رناوت نے کہا کہ لوگوں نے اتنا بدنام کیا ہوا ہے کہ میری شادی نہیں ہوپا رہی ہے۔ میرے خلاف عدالتی کیسز بہت سے ہیں۔ جیسے ہی کسی رشتے کی بات چلتی ہے تو پولیس گھر آجاتی ہے اور اٹھا کر لے جاتی ہے۔ ایک بار ہونے والے ساس سسر آئے ہوئے تھے کہ عدالت سے پیشی کا حکم آ گیا۔ یہ صورتحال دیکھ کر وہ چلے گئے۔ اداکارہ نے بعد میں اس بیان کو مذاق قرار دیا۔
کنگنا رناوت بی جے پی کی جانب سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔ انہوں نے 5 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔