لیاقت بلوچ کی یوسف رضا اور شاہد خاقان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
فائل فوٹو

فائل فوٹو

  اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ قومی سیاسی بحرانوں کے خاتمے کے لیے سیاسی قیادت کو اپنی آنا قربان کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور با اختیار سے مذاکرات تو ہوں لیکن قومی قیادت قومی ترجیحات پر ایک ہوں، آئین کی پاسداری صرف عوام کی نہیں بلکہ ریاستی اداروں کی ذمّہ داری بھی ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت اگر آئی پی پیز کے عذاب سے قوم کو نجات نہیں دلائے گی تو خود ڈوبے گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنی عیاشیاں بدعنوانیاں بند کرے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔