راولپنڈی؛ مسافر کوسٹر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 راولپنڈی: کوٹلی ستیاں پولیس نے مسافر کوسٹر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم اسامہ فیض کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

ملزمان نے پرچھم گیلا روڈ پر دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر آزاد  کشمیر کے سیکٹر باغ سے راولپنڈی آنے والی مسافر کوسٹر کو نشانہ بنایا تھا۔ مسافر کوسٹر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متبادل راستے سے گزر رہی تھی۔

ملزمان کی فائرنگ سے اَپر دیر کا رہائشی سبحان نامی مسافر زخمی ہوا تھا۔

ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں ستار خان کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔