طیفی بٹ کے بہنوئی کا قتل؛ نامزد ملزم قیصر بٹ کا سرنڈر کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024

 لاہور: امیر بالاج کے قاتل طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل کیس میں نامزد قیصر بٹ نے سرنڈر کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل پر ورثا کی جانب سے مقدمہ کے اندراج کے لیے دی گئی درخواست میں نامزد قیصر بٹ کا بیان سامنے آگیا۔

قیصر بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارا اس قتل سے کوئی تعلق نہیں، ہم پولیس کے سامنے سرنڈر کریں گے اور پولیس کو مطمئن کریں گے۔

یہ پڑھیں : لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی فائرنگ سے ہلاک

ورثا کی درخوست پر تھانہ اچھرہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں 302 ،324 اور 334 کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور  مقدمے میں امیر بالاج کے بھائی امیر فتح ، قیصر بٹ اور دو نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ۔گیا ہے۔

اسی سے متعلق : امیربالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم کے بہنوئی کا قتل؛ سیف سٹی کیمرے بند نکلے

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔