- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
- لاہور؛ سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق
- ایک ہی گھر سے چوتھا جنازہ، وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں
- وفاقی حکومت کا صوبائی حکومتوں کو دیے گئے قرضوں پر 17.84 تک شرح سود کا اعلان
- ایک ہفتے تک کراچی میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- زمین کے گرد آنے والا ’دوسرا چھوٹا چاند‘
- پشاور؛ مشتعل مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کے بعد قبضہ
- عدالتی اصلاحتی ترامیم، چیف جسٹس کی تقرری آرمی چیف کی طرح ہوگی
- خاتون پولیو ورکر پر تشدد، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عملے کے خلاف مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
- شرح سود میں کمی ناکافی، معیشت کی ترقی میں بجلی کی قیمت رکاوٹ ہے، تاجر رہنما
- ٹویٹر پر دھمکی آمیز پوسٹ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار
- مجھے تھکا ہوا نظام تعلیم ملا ہے، صوبائی وزیر
- غیر معمولی سائنسی تجربات کو ’اگ نوبل انعام‘ سے نواز دیا گیا
- قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان
- حیدرآباد؛ ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کو لوٹ لیا
- منکی پاکس کی روک تھام کیلیے اقدامات مزید سخت کردیے گئے
- بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل
- سویڈن کی تارکین وطن کو انوکھی پیشکش؛ ایک کروڑ روپے لو اور ملک چھوڑ دو
- مستقبل کی معیشت ٹیکنالوجی پر منحصر ہے، احسن اقبال
یہ ملکی تاریخ کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہونا چاہیے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہوتا جارہا ہے، اگست میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آگئی، گزشتہ سال اگست میں مہنگائی کی شرح 27 فیصد کے قریب تھی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں محصولات کی مد میں بدعنوانی کا خاتمہ کرنا ہے، اسمگلنگ سمیت دیگر چیزوں کا خاتمہ کرنا ہے، رائٹ سائزنگ اور ڈاؤن سائزنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ گردشی قرضے بھی کم کرنے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اخراجات کم کرنے کی پالیسی پر عمل کرنا ہے، روزگار کے موثر مواقع پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے، مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہوتا جارہا ہے، اگست میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آگئی، گزشتہ سال اگست میں مہنگائی کی شرح 27 فیصد کے قریب تھی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ترقی کا سفر کٹھن ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، ہم اپنے اہداف پر توجہ مرکوز رکھیں تو منزل تک پہنچیں گے، باتوں اور سمری سے زیادہ عمل کیا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں وسائل سمیت قابل اذہان کی کمی نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ ہماری جو بھی شرائط ہیں اسے پوری طرح پورا کررہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ نیا آئی ایم ایف پروگرام بھی مل جائے گا مگر ذہن نشین رہے کہ یہ پروگرام آخری ہونا چاہیے اور ملک کو اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔