سائبر کرائم کیس؛ اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
ایف آئی اے کے پاس نہ کوئی شواہد ہیں اور نہ ہی ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود ہیں، وکیل اوریا مقبول

ایف آئی اے کے پاس نہ کوئی شواہد ہیں اور نہ ہی ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود ہیں، وکیل اوریا مقبول

 لاہور: سیشن کورٹ نے سائبر کرائم کے مقدمے میں اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

سیشن کورٹ نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ دوران سماعت، ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی۔

اوریا مقبول جان کی جانب سے میاں علی اشفاق نے دلائل دیے تھے، اوریا مقبول جان نے ضمانت پر رہائی کے لیے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

میاں علی اشفاق نے دلائل میں کہا کہ ایف آئی اے کا کیس محض مفروضے پر مبنی ہے، ایف آئی اے کے پاس نہ کوئی شواہد ہیں اور نہ ہی ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود ہیں۔ اوریا مقبول جان سے کوئی ریکوری بھی نہیں ہونی لہٰذا عدالت اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت منظور کرے۔

سیشن کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔