- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر گھات لگا کر حملہ
- مہنگائی کا بوجھ کم ہوتا جارہا ہے، وزیراعظم
- راولپنڈی ٹیسٹ؛ میچ کے دوران اسٹیڈیم کی لفٹ خراب
- کسٹمرزکی موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا فوڈ ڈلیوری بوائے گرفتار
- نادرا والے خود لوگوں کے ریکارڈ میں ردوبدل کردیتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
- طیفی بٹ کے بہنوئی کا قتل؛ نامزد ملزم قیصر بٹ کا سرنڈر کرنے کا اعلان
- سائبر کرائم کیس؛ اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
- پاکستان ہوم گراؤنڈ پر 2022 سے ٹیسٹ میچ جیتنے میں ناکام
- امیربالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم کے بہنوئی کا قتل؛ سیف سٹی کیمرے بند نکلے
- دوسرا ٹیسٹ؛ بنگلادیش کو جیت کیلئے 63 رنز درکار، پاکستان کو معجزے کا انتظار
- افغانستان سے پاکستان آنے والے خود کش بمبار روح اللہ ویڈیو منظر عام پر
- راولپنڈی؛ مسافر کوسٹر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم گرفتار
- لاپتہ شہری کی بازیابی کی درخواست میں آئی ایس آئی کو فریق بنانے کا حکم
- یوم دفاع پر پاک بحریہ میں 2 نئے جنگی جہاز شامل کیے جائیں گے
- گھر پر کام کرنے والی بچی پر مالکان کا تشدد
- شاہین، بابراعظم جھگڑا؛ سابق چیئرمین پی سی بی نے بھی تردید کردی
- بجلی قیمتوں میں غلط ایڈجسٹمنٹس؛ نیپرا میں گزشتہ 20 فیصلوں کی ازسرنو سماعت
- عمران خان کا فوجی تحویل میں نا دینے کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- کیوی کرکٹرز نے سینٹرل کنٹریکٹس چھوڑ کر لیگ پر نظریں جمالیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر گھات لگا کر حملہ
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے کے نزدیک حملے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا تھا جس نے دوران علاج ملٹری اسپتال میں دم توڑ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جموں کے علاقے میں سنجوان فوجی اڈے کے نزدیک بھارتی فوج پر حملہ کیا گیا۔ حملہ اتنا اچانک کیا گیا تھا کہ سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
فائرنگ کی آواز سنتے ہی بھارتی فوجی اڈے میں افراتفری مچ گئی۔ افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور اہلکار خوف زدہ ہوکر اپنے کمروں میں چھپ گئے۔
حملہ آور کی تعداد ایک سے زائد تھی جو کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔ جس کے بعد بھارتی فوج کے افسران جائے وقوعہ پر پہنچے تو ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں پایا۔
زخمی اہلکار کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس نے خون زیادہ بہہ جانے کے باعث دوران علاج دم توڑ دیا۔
ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
بھارتی فوجی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی گاؤں روانہ کردی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔