کسٹمرزکی موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا فوڈ ڈلیوری بوائے گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 3 ستمبر 2024
ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں برآمد

ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں برآمد

  کراچی: اے وی ایل سی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فوڈ ڈلیوری کے دوران شہری کی موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرکے اس کے قبضےسے چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں برآمدکرلیں۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے فوڈ ڈلیوری کے دوران شہری کی موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم نوید کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرکے اس کے قبضےسے چوری شدہ دو موٹر سائیکلیں برآمدکرلی گئی۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق گرفتار ملزم نوید نجی فوڈ ڈلیوری کمپنی میں رائیڈر کا کام کرتا تھا اور موقع پاکر کسٹمرزکی نئی موٹر سائیکل چوری کرکے لے جاتا۔

گرفتار ملزم 30 اگست 2024 کو فوڈ ڈلیور کرنے کے بعد اپنے ساتھی کے ہمراہ شہری سمیر کی موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر KQH-6321 یونین اسٹار 70 ماڈل 2024 چوری کر کے لے گیا۔

گرفتار شدہ ملزم نوید اس سے قبل بھی مو ٹر سائیکل چوری کے پانچ مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جس کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے۔ ملزم نوید سے برآمد شدہ دوسری موٹرسائیکل نمبر KQA-9914 کھارادر تھانے کی حدود سے چوری شدہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔