راولپنڈی ٹیسٹ؛ میچ کے دوران اسٹیڈیم کی لفٹ خراب

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
ملکی و غیر ملکی میڈیا اراکین و براڈ کاسٹرز کو مشکلات کا سامنا (فوٹو: فائل)

ملکی و غیر ملکی میڈیا اراکین و براڈ کاسٹرز کو مشکلات کا سامنا (فوٹو: فائل)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی غلفت اور لاپرواہی کی وجہ سے پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کےدوران لفٹ خراب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ٹیسٹ رولز کے تحت کسی بھی انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی منطق ہی نرالی ہے۔

اسٹیڈیم میں میڈیا باکس دوسری منرل پر واقع ہے، جہاں ملکی و غیر ملکی میڈیا اراکین و براڈ کاسٹرز کو سیڑھیاں چھڑنے میں مشکلات درپیش ہیں۔

دوسری جانب پنڈی اسٹیڈیم کے کیر ٹیکر کا کہنا ہے ایک لفٹ چل رہی ہے دوسری لفٹ کو جلد ٹھیک کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔