کراچی میں بچی سے زیادتی و قتل کا دوسرا ملزم بھی گرفتار

اسٹاف رپورٹر  منگل 3 ستمبر 2024
زیادتی اور قتل کے تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے، پولیس :فوٹو:فائل

زیادتی اور قتل کے تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے، پولیس :فوٹو:فائل

کراچی میں 12 سالہ بچی گنگا سے زیادتی اور قتل کا دوسرا ملزم بھی گرفتار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق  کراچی کے علاقے  ڈیفنس فیز 8 عبدالستار ایونیو کے قریب پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم عاصم انتہائی مطلوب نکلا۔  گرفتار ملزم عاصم 12 سالہ گنگا زیادتی اور قتل کیس میں مطلوب ہے جس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نوعمر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر کے اس کی لاش لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔

اس سے قبل پولیس نے گنگا ریپ اور قتل کے واقعہ میں ملوث ایک ملزم وقار علی کو گرفتار کر چکی ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔