کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: شہر قائد میں آج موسم مرطوب، مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث اصل درجہ حرارت سے 5 درجے ذیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔