لوئس سواریز نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
اسٹار فٹبالر نے سال 2007 میں یوراگوئے کیلئے ڈیبیو کیا تھا (فوٹو: فائل)

اسٹار فٹبالر نے سال 2007 میں یوراگوئے کیلئے ڈیبیو کیا تھا (فوٹو: فائل)

یوراگوئے کے اسٹار فٹبالر لوئس سواریز نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئس سواریز کا کہنا ہے کہ 2026 کے ورلڈکپ کوالیفائر میں ملک کی نمائندگی کے بعد وہ ریٹائر ہوجائیں گے، جمعہ کو میرے انٹرنیشنل کیرئیر کا آخری میچ ہوگا، یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔

اسپینش کلب بارسلونا اور انگلش کلب لیورپول کے سابق اسٹرائیکر کو عظیم کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے، انہوں نے 142 69 گول کرکے یوراگوئے کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: کرسیٹانو رونالڈو کے نام ایک اور اعزاز

سال 2014 ورلڈکپ سے قبل اہم میچ میں لوئس سواریز کو اٹلی کے جیورجیو چیلینی کو دانت کاٹنے پر 4 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور میگا ایونٹ کھیلنے سے محروم ہوگئے تھے، اسٹار فٹبالر نے سال 2007 میں یوراگوئے کیلئے ڈیبیو کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔