جاپان میں خودکشی کرنے والی لڑکی چھت سے راہگیر پر گرگئی، دونوں ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
جاپان میں ہر سال اسکول کھلنے کے پہلے دن یکم ستمبر کو خودکشی کی شرح سب سے زیادہ ہوتی ہے

جاپان میں ہر سال اسکول کھلنے کے پہلے دن یکم ستمبر کو خودکشی کی شرح سب سے زیادہ ہوتی ہے

ٹوکیو: جاپان میں نوجوانوں میں خودکشی کرنے کے واقعات سب سے زیادہ رونما ہوتے ہیں ایسے ہی ایک واقعے میں اس مرض نے خودکشی کرنے والی لڑکی سمیت ایک راہ گیر کی بھی جان لے لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کے ایک مصروف ترین علاقے کےکثیر المنزلہ رہائشی عمارت کی چھت سے ایک لڑکی نے خودکشی کرنے کے لیے چھلانگ لگادی۔

خودکشی کے لیے چھلانگ لگانے والی طالبہ سڑک سے گزرنے والی ایک خاتون پر گر گئی۔ راہگیروں نے دونوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

خودکشی کرنے والی لڑکی ہائی اسکول کی 17 سالہ طالبہ تھی اور وہ جس خاتون پر گری ان کی عمر 32 سال تھی۔

 

یاد رہے کہ جاپان میں 18 سال سے کم عمر افراد میں خودکشی کی شرح جی-7 ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ برس 513 بچوں نے خودکشی کی۔

حکام کا کہنا ہے حیران کن طور پر پر سال اسکول کھلنے کے پہلے دن یکم ستمبر کو خودکشی کی شرح سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔