- عمران خان کی خیریت کے بارے میں خدشات پر فوری جواب دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پی
- ایلون مسک نے روبو ٹیکسی کی رونمائی کر دی
- کراچی: ڈیفینس میں لائن لیک ہونے سے تیل سڑکوں پر بہہ گیا، علاقہ سیل
- ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ اگلے ماہ پاکستان میں کھیلا جائے گا
- بھارت نے ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنادیا
- ایم کیو ایم نے آئینی ترمیم پر حکومت کی حمایت بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے سے مشروط کردی
- کراچی میں ٹیکنالوجی فیسٹیول، طالبعلم نے نئی اسمارٹ ہوم ٹیکنالوجی متعارف کرادی
- کراچی ٹریفک پولیس آئی جی سندھ کے احکامات کی دھجیاں اڑانے میں مصروف
- بلاول بھٹو زرداری نے آئینی ترامیم پرعوام سے تجاویز مانگ لیں
- قومی ویمن فٹبال ٹیم ساف ویمنز چیمپئن شپ کیلیے کھٹمنڈو روانہ
- پولیس کو ایکٹ میں ترمیم کرکے پی ٹی آئی کی ذیلی تنظیم بنانا خطرناک ہوگا، ترجمان مسلم لیگ (ن)
- بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرگیا، کل ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے
- جمعیت علمائے اسلام کی آئینی ترامیم میں سود کے خاتمے کی بھی تجویز
- پی آئی اے کا اسلام آباد میں دفاتر 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ
- پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی صنعتی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور
- بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، سرفراز بگٹی
- آئینی ترامیم پر جے یو آئی کا حکومت کا ساتھ دینے سے انکار
- پاکستان کا فلسطین اورلبنان کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ
- بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خانم جہلم جیل منتقل
- ٹیکس وصولی میں سندھ تمام صوبوں پر سبقت لے گیا
تنخواہ دار طبقہ اپنے حصے سے زائد ادا کررہا ہے یہ ملک کب تک ایسے چلے گا، وزیر خزانہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہاں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں، تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ ادا کر رہا ہے، یہ ملک کب تک ایسے چلتا رہے گا؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے اور مہنگائی کی سطح 9.6 فیصد کی سطح پر آگئی ہے، ہماری کرنسی مستحکم ہورہی ہے، پالیسی ریٹ میں بھی بتدریج کمی آرہی ہے ہماری معیشت درست سمت میں آچکی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یہاں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں ان سب سے گزارش ہے کہ ملک کا بوجھ سنبھالیں، تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصے سے زیادہ دے رہا ہے، یہ ملک کب تک ایسے چلتا رہے گا؟ ملک خیرات پر نہیں چلتے اس کی ترقی کے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
محمد اورنگ زیب نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر افراط زر کی شرح میں کمی لاکر اسے سنگل ڈیجٹ پر لائے ہیں جس پر یہ مبارک باد کے مستحق ہیں، ریٹنگ ایجنسیز فچ اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کرنا اس امر کی غمازی ہے کہ معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور جو چیزیں درست سمت میں جا رہی ہیں انہیں اپنانا چاہیے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یہاں 43 فیصد شعبے ایک فیصد سے بھی کم ٹیکس دیتے ہیں ان سب سے گزارش ہے کہ ملک کا بوجھ سنبھالیں، تنخواہ دار طبقہ جی ڈی پی میں اپنا حصہ ڈالنے سے زیادہ دے رہا ہے، یہ ملک کب تک ایسے چلتا رہے گا؟
وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز ملک کی معیشت میں اپنا حصہ شامل کریں ہم سے جو ہوسکا ان کے لیے کریں گے، آپ ہمیں مشورہ دیں آپ کے مشوروں کا جائزہ لے کر ان پر عمل درآمد بھی کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔