دوسرا ٹیسٹ؛ رضوان کی جگہ سرفراز نے کیوں وکٹ کیپنگ کی؟ وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
بنگلادیش نے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دیدی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بنگلادیش نے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دیدی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں محمد رضوان کی جگہ سرفراز احمد کے وکٹ کیپنگ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم بنگلادیش کیخلاف دوسری اننگز میں محض 172 رنز بناکر آل ہوگئی تھی جس کے باعث بنگال ٹائیگرز کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف ملا، جو انہوں نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بنگلادیش نے پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کی تاریخی فتح؛ پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا

اس میچ کے چوتھے روز پاکستان کو اسوقت مشکل کا سامنا کرنا جب رضوان کو دوسری اننگز میں بیٹنگ کیلئے نہیں آئے جبکہ سرفراز احمد نے انکی جگہ وکٹ کیپنگ کے فرائض نبھائے۔

مزید پڑھیں: ناقص کارکردگی؛ بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی پوسٹیں وائرل

میچ کے دوران بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہیڈ رانا کے باؤنسر سے رضوان اپنے ہیلمٹ کی سائیڈ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جبکہ تکلیف کے باعث میدان چھوڑنے سے قبل رضوان نے 34 گیندوں پر 28 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

رضوان کی چوتھی اننگز سے غیر موجودگی کے حوالے سے پاکستانی کیمپ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔