- فلوریڈا: 11 سالہ لڑکا اسکول میں فائرنگ کی مبینہ دھمکی پر گرفتار
- لبنان میں ایک گھنٹے تک پیجرز میں دھماکے، حزب اللہ اراکین سمیت 1 ہزار زخمی
- ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق
- کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان
- اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا آخری پیغام کیا تھا؟
- جن ترامیم پر اتفاق ہوا وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور ہوسکتی ہیں، رانا ثنا
- رائیونڈ؛ کمسن بچی مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی
- پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں وہ دسمبر تک وقت چاہتے ہیں، خواجہ آصف
- ڈانٹ ڈپٹ پر 13 سالہ بچے نے فائرنگ کرکے والد اور بھائی کو قتل کردیا، بہن زخمی
- مجوزہ آئینی ترمیم؛ سپریم کورٹ بارنے آل پاکستان وکلا نمائندہ اجلاس طلب کرلیا
- وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے، وزیراعظم
- بلوچستان میں 2 ہزار سے زائد غیرحاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز
- ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم عدالت میں پیش
- گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے لیے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کیے
- روس کے ڈپٹی وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- راولپنڈی میں کیش چھینے والا تین رکنی گینگ گرفتار
- غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بننے والے کرپٹ ایف بی آر افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- بھارت پانچویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا
- حکومت کا ٹیکس مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ
چارج چھوڑنے والے 9 مئی کیس کے جج سے شاہ محمود کے گلے شکوے
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے تبادلہ کیے گئے 9 مئی کیس کے جج سے گلے شکوے کیے۔
لاہور کی جیل میں قائم انسداد دہشتگری عدالت لاہور میں 9 مئی کو تھانہ شادمان اور مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔
شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ عدالت میں پیش ہوئے۔
جج خالد ارشد نے کہا کہ آج میں عدالت میں بطور جج نہیں بیٹھا ہوا، آج میں نے کیس صرف اگلی تاریخ کے لیے ملتوی کرنا ہے، اب میں نے میرٹ پر کوئی آرڈر نہیں کرنا، میں شاید کل ہی اپنا چارج چھوڑ دوں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں گلہ ہے کہ آپ نے ہماری ضمانتوں پر فیصلہ نہیں کیا ، اب آپ نئی ڈیوٹی پر جا رہے ہیں آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں، ضمانت تو ہمارا حق ہے، ہم نے کونسا اس ملک سے بھاگ جانا ہے، ہماری درخواست ہے کہ آپ اپنے ترازو میں انصاف کو تولیے۔
دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ جو آزادی کسی کے گلے پڑے قانوناً اس کی اجازت نہیں ہو سکتی، میں اس کیس کو 9 تاریخ تک ملتوی کر رہا ہوں۔
پنجاب میں 9 مئی کیسز کے ججز سمیت 48 ججز کے تبادلے
شاہ محمود نے کہا کہ کیس کو 9 ستمبر میں رکھیے گا، نائین الیون میں مت ڈالیے گا۔
یاسمین راشد نے کہا کہ جج صاحب آپ میری بات سنیں۔
جج خالد ارشد نے شاہ محمود سے کہا کہ میں نے آپ کی دھواں دار تقریریں سنی ہیں۔ جج نے یاسمین راشد سے کہا کہ آج آپ نہ بولیں، نئے جج آئیں گے تو انکے سامنے دل کھول کر باتیں کیجئے گا۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ہم سوا سال سے جیل میں ہیں، ابتک چار جج بدل چکے ہیں، ایک طرف کہتے ہیں نو مئی کے کیسز میں کیپیٹل ہل جیسے فیصلے ہونے چاہئیں، دوسری طرف کیسز کا فیصلہ ہی نہیں کر رہے۔
عدالت نے شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے اور سماعت بغیر کارروائی 9 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔