تاریخی کامیابی؛ نگراں وزیراعظم بنگلادیش کی کھلاڑیوں کو مبارکباد

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
بنگلادیش نے پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دی (فوٹو: پی سی بی)

بنگلادیش نے پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ سیریز میں شکست دی (فوٹو: پی سی بی)

بنگلادیش کے نگراں وزیراعظم ڈاکٹر محمد یونس نے پاکستان کیخلاف بنگلادیش کی تاریخ کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کردی۔

نگراں بنگلادیشی وزیراعظم ڈاکٹر محمد یونس نے کپتان نجم الحسن شانتو کو کال کرکے پاکستان ٹیم کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے سیزیز اپنے نام کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی جیت میں سب کھلاڑیوں نے پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کیا اور کھیل کے ہر شعبے میں پاکستان کو آؤٹ کردیا اس جیت پر تمام پلئیر و آفیشلرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کی تاریخی فتح؛ پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا

اس موقع پر نگراں وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو سلام اور جے بنگلہ کا نعرہ لگایا جبکہ جیت کی لگن کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی، اس سے قبل قومی ٹیم بنگلادیش کیخلاف ناقابلِ شکست تھی۔

دوسری جانب بنگلا دیش کے وزیراعظم ڈاکٹر محمد یونس نے بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی پاکستان کے خلاف تاریخ ساز فتح پر وزیراعظم ہاؤس میں کھانے کی دعوت دی۔

بنگلا کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مطابق بنگلا دیش کی ٹیم نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آؤٹ کلاس پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو شکست دے کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کی۔

بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم تاریخی فتح کے بعد اپنے ملک واپس روانہ ہوگئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔