- نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ
- چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا گیا
- قومی کرکٹرز کے اہل خانہ کو بیرون ملک ساتھ لے جانے پر پابندی کی درخواست دائر
- برطانوی شہزادی کا کیمو تھراپی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا
- پاکستان میں تیار کردہ 25 زبانوں کو سمجھنے اور جواب دینے والا چیٹ بوٹ روبوٹ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافہ ہوگیا
- لاہور میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 2 مزدور جاں بحق
- مشروب ساز کمپنی کے مالک کے اغوا کا مقدمہ اے کلاس کرنے کی رپورٹ مسترد
- کمسن بچوں کے جنسی استحصال کا ملزم گرفتار، سیکڑوں نازیبا وڈیوز برآمد
- پنشن ایک بم کی شکل اختیار کرچکی ہے اسے روکنا ہوگا،وزیر خزانہ
- علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، اسکے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے، عمران خان..
- جماعت اسلامی کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، مطالبات پیش
- 7 سالہ ملازمت میں غزہ جیسی ہلاکتیں اور تباہی کہیں نہیں دیکھی؛ انتونیو گوتریس
- سندھ میں جنسی طور پر ہراساں ہونے والوں کی شرح 21 فیصد
- بےنظیر قتل کیس؛ ملزمان کی سزا کیخلاف اپیلوں کی 7 سال بعد سماعت
- گاڑی کی بنجی جمپنگ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
- رات دیر تک جاگنا ذیابیطس کا خطرہ 50% سے زیادہ بڑھا دیتا ہے
- وزن کم کرنا انفیکشن کیخلاف بھی تحفظ فراہم کرسکتا ہے، تحقیق
- رکشہ میں بھول جانے والا ہیروں کا ہار ڈرائیور نے مسافر کو واپس کردیا
- ایلیٹ فورس کا جوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
بیوی کی نازیبا تصاویر شئیر کرنے پر شوہر کو 9 سال قید، 90 ہزار جرمانہ
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے بیوی کی نازیبا تصاویر شئیر کرنے اور بلیک میل کرنے کے مقدمے میں ملزم فیضان کو مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا سنادی۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے بیوی کی نازیبا تصاویر شئیر کرنےاور بلیک میل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے ملزم فیضان کو مجموعی طور پر 9 سال قید کی سزا اور 90 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی کی نازیبا تصاویر اُس کے بھائی کو واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کیں اور بلیک میل کیا۔ بھائی نے ملزم کی شکایت ایف آئی اے کو درج کروائی۔
ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اُس کا موبائل قبضے میں لیا۔ ملزم کے موبائل میں بیوی کی غیر اخلاقی تصاویر موجود تھیں۔
بیوی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اُس کی شادی ملزم سے 2019ء میں ہوئی تھی۔ بیان کے مطابق ملزم تشدد کرتا تھا اور پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا۔
وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم کے موبائل کو غلط استعمال کیا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے اپنی دفاع میں کوئی گواہ یا ثبوت پیش نہیں کیا۔ ملزم نے اس حرکت سے مدعی اور اس کی فیملی کی عزت کو داغ دار کیا ہے۔ ملزم کو پیکا ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔