شہر وڈودارا کے رہائشیوں کیلئے نہ صرف اب گھروں اور گلیوں میں بھرے ہوئے پانی سے نمٹ رہے ہیں بلکہ بڑے مگرمچھوں کی تلاش میں بھی رہنا پڑرہا ہے جو ان کے جانوروں کو چھیننے یا ان پر حملہ کرسکتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے دریائے وشوامتری کے پانی میں بہنے کے بعد سے دیوہیکل مگرمچھوں کی گلیوں میں 'چہل قدمی' اور نہروں میں تیراکی کی ویڈیوز بھارتی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
دریا وشوامتری میٹھے پانی کے سینکڑوں مگرمچھوں کا گھر ہے جن میں سے کم از کم دو درجن وڈودرا میں پکڑے گئے تھے۔
وڈودرا رینج فارسٹ آفیسر کرن سنگھ راجپوت نے بتایا کہ ہم نے جس چھوٹے مگرمچھ کو پکڑا وہ دو فٹ لمبا تھا جب کہ سب سے بڑا 14 فٹ لمبا تھا جسے دریا کے کنارے واقع کامناتھ نگر سے پکڑا۔
فارسٹ آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ مقامی باشندوں نے ہمیں ایک اور بڑے مگرمچھ کے بارے میں آگاہ کیا جو ای ایم ای سرکل اور ایم ایس یونیورسٹی کے زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے قریب کھلے علاقے میں موجود تھا جس کی لمبائی گیارہ فٹ تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔