- پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ
- وفاق نے 18 ویں ترمیم پرعمل شروع کردیا، ساری وزارتیں ختم کردیں، وزیراعلیٰ سندھ
- 2024 کا نوبل امن انعام ؛ جاپان کی انسدادِ جوہری بم کی تنظیم کے نام
- عمران خان کی بہن سے ملاقات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار
- الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر لیگل وِنگ سے رائے طلب کرلی
- اراکین پارلیمنٹ کو اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کیلیے حتمی تاریخ دیدی گئی
- پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں اب تک کا تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا
- اربوں کا فراڈ؛ معروف بلڈر، اہلیہ اور ایس بی سی اے کے افسران گرفتار
- کے پی کے گرفتار سرکاری ملازمین کی رہائی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست
- نمبرز پورے ہیں تاہم حکومت تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹوزرداری
- کے پی ہاؤس ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- آئینی ترامیم پر مشاورت؛ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ختم، ڈیڈلاک برقرار
- ضلع کچھی میں سی ٹی ڈی کی کارروئی، فتنتہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیدی
- انتظار پنجوتھہ کہاں ہیں کچھ پتا نہیں چلا، اسلام آباد پولیس کا عدالت میں بیان
- بچوں کے جائیداد کیلئے تشدد پر والدین کی پانی کے ٹینک میں کود کر خودکشی
- آئینی ترامیم پر اتفاق رائے کب تک ہوگا کچھ نہیں کہہ سکتے، فضل الرحمان
- کراچی کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباؤ؛ ساحلی علاقہ متاثرہونے کا امکان نہیں
- شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان
بھارتی علاقے میں آئے سیلاب اپنے ساتھ بڑے مگرمچھوں کو بھی لے آیا
وڈودارا: بھارتی ریاست گجرات کے شہر وڈودارا میں ریکارڈ بارش کی وجہ سے مقامی ندی میں سیلاب آگیا ہے جس کے ساتھ ساتھ مگر مچھ بھی رہائشی مقامات میں داخل ہوگئے ہیں۔
شہر وڈودارا کے رہائشیوں کیلئے نہ صرف اب گھروں اور گلیوں میں بھرے ہوئے پانی سے نمٹ رہے ہیں بلکہ بڑے مگرمچھوں کی تلاش میں بھی رہنا پڑرہا ہے جو ان کے جانوروں کو چھیننے یا ان پر حملہ کرسکتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے دریائے وشوامتری کے پانی میں بہنے کے بعد سے دیوہیکل مگرمچھوں کی گلیوں میں ’چہل قدمی‘ اور نہروں میں تیراکی کی ویڈیوز بھارتی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
دریا وشوامتری میٹھے پانی کے سینکڑوں مگرمچھوں کا گھر ہے جن میں سے کم از کم دو درجن وڈودرا میں پکڑے گئے تھے۔
وڈودرا رینج فارسٹ آفیسر کرن سنگھ راجپوت نے بتایا کہ ہم نے جس چھوٹے مگرمچھ کو پکڑا وہ دو فٹ لمبا تھا جب کہ سب سے بڑا 14 فٹ لمبا تھا جسے دریا کے کنارے واقع کامناتھ نگر سے پکڑا۔
فارسٹ آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ مقامی باشندوں نے ہمیں ایک اور بڑے مگرمچھ کے بارے میں آگاہ کیا جو ای ایم ای سرکل اور ایم ایس یونیورسٹی کے زولوجی ڈیپارٹمنٹ کے قریب کھلے علاقے میں موجود تھا جس کی لمبائی گیارہ فٹ تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔