بیوی پر تشدد اور سر کے بال کاٹنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
(فوٹو : پولیس)

(فوٹو : پولیس)

 لاہور: لاری اڈہ پولیس نے بیوی پر تشدد کرنے اور سر کے بال کاٹنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم نے لڑائی جھگڑے کے دوران خاتون کے بال کاٹ دئیے۔ خاتون نے اپنے بھائی کو بلا لیا تو خاوند نے قینچی سے حملہ کردیا۔ لاری اڈہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ملزم جاوید کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او لاری اڈہ کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔