رواں ماہ پاکستان کے لیے کئی برس بعد ایک اچھی خبر سامنے آئے گی، فیصل واوڈا

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ رواں ماہ پاکستان کے لیے کئی برس بعد ایک اچھی خبر سامنے آئے گی، آرمی چیف کے اپنے ہی ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کے سبب پاکستان کو اب ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

اپنے ایکس (ٹویٹ) اکاؤنٹ پر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کئی برس بعد ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، موجودہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کاوش اور ایس آئی ایف سی کے تحت یہ خوش خبری ستمبر میں متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے اپنے ہی ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کے سبب پاکستان کو اب ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ کاش ہمارے سیاسی لیڈرز اور آئینی و قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے ایسا پہلے کرلیتے تو آج پاکستان ترقی کرکے کہاں سے کہاں پہنچ جاتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔