پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں معمولی تیزی

اسٹاف رپورٹر  منگل 3 ستمبر 2024
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 73.02 پوائنٹس کا اضافہ

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 73.02 پوائنٹس کا اضافہ

  کراچی: افراط زر کی شرح گھٹ کر 3سال کی کم ترین سطح پر آنے، شرح سود میں ممکنہ کمی جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی۔

تیزی کے سبب 46فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 8ارب 60کروڑ 42لاکھ 34ہزار 805روپے کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 73.02 پوائنٹس کے اضافے سے 78356.32 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 7.67پوائنٹس کے اضافے سے 24818.86پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 85.99پوائنٹس کے اضافے سے 50477.04پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 659.87پوائنٹس کے اضافے سے 124997.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری حجم پیر کی نسبت 5فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 43کروڑ 66لاکھ 72ہزار 976 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 443 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں سے 203 کے بھاؤ میں اضافہ 167 کے داموں میں کمی اور 73 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔