کراچی میں مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  منگل 3 ستمبر 2024
متوفی کی شناخت 65 سالہ غلام یاسین ولد محمود کے نام سے کی گئی

متوفی کی شناخت 65 سالہ غلام یاسین ولد محمود کے نام سے کی گئی

  کراچی: بلدیہ یوسف گوٹھ کے قریب اینٹوں کے تھلے پر کام کرنے والا مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کےعلاقے بلدیہ یوسف گوٹھ لال مسجد سوفٹ روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردی گئی۔

متوفی کی شناخت 65 سالہ غلام یاسین ولد محمود کے نام سے کی گئی۔ متوفی شخص اینٹوں کے تھلے پر کام کرتا تھا اورتھلے میں مشین سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔