- فیصل واوڈا نے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دے دیا
- لاہور؛ پولیس افسر کو قتل کرنیوالا سوتیلا بھائی بیرون ملک فرار کی کوشش میں گرفتار
- آئینی ترامیم کو خفیہ رکھنے پرحکومتی اتحادی بھی نالاں
- خلا میں پہلی کامیاب نجی اسپیس واک کے بعد عملہ زمین پر واپس پہنچ گیا
- مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- وزیراعلیٰ اروند کجروال کا مستعفی ہونے کا فیصلہ؛ 4 نام سامنے آگئے
- سپریم کورٹ؛ پی بی 36 میں ری پولنگ کیخلاف اپیل مسترد، الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار
- ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی؛ چین پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
- حکومت کا آئینی ترامیم قومی اسمبلی کے نئے سیشن میں پیش کرنے کا فیصلہ
- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر بمباری؛ بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید
- قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد منظور
- ترامیم کا مسودہ فائنل ہوتا تو سامنے لایا جاتا، ہمارا کام پورا ہوگا تبھی سامنے آئیگا، وزیر قانون
- طبی ماہرین نے سافٹ ڈرنکس کی شوقین خواتین کو خبردار کردیا
- کنٹونمنٹ بورڈ لاہور کو وراثتی اراضی کے انتقال پر ترقیاتی چارجز وصولی سے روک دیا گیا
- آئینی ترامیم پر اتفاق رائے ہو جائے تو ایوان میں پیش کریں گے، خواجہ آصف
- آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی پر بات کرسکتے ہیں، عدلیہ پر حملے کی مزاحمت کریں گے، اسد قیصر
- قاتلانہ حملے میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے؛ ٹرمپ حملے بعد پہلا بیان
- انسانی حقوق کی پہلی بنیاد نبی کریمؐ نے اسلام کی پہلی یونیورسٹی مسجد نبوی میں رکھی، مریم نواز
- والدہ پر تشدد کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار
- ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسرا قاتلانہ حملہ، ملزم کی تصویر اور وڈیو جاری
حقیقت ہے کہ بجلی کی قیمتوں سے عوام پریشان ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ بجلی کی قیمتوں سے اس وقت عوام پریشان ہیں، ہمیں توانائی کے متبادل ذرائع کو اپنانا ہو گا۔
اسلام آباد میں بجلی کی تقسیم کے نظام پر منعقدہ مشاورتی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ بجلی کی قیمتوں سے اس وقت عوام پریشان ہیں، دنیا بھر کو بجلی کی قیمتوں کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، آئی پی پیز کے قیام کے وقت ڈالر کی قیمت انتہائی کم تھی جبکہ تیل کی عالمی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی مہنگی بجلی کی وجہ ہیں۔
اسپکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمیں توانائی کے متبادل ذرائع کو اپنانا ہو گا،شمسی توانائی سستی بجلی کے حصول کا اہم ذریعہ ہے اور ماحول دوست توانائی کا فروغ وقت کا تقاضہ بھی ہے۔ انہوٓں نے کہا کہ پاکستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے تاہم موسم سرما میں بجلی کی کھپت میں کمی کی وجہ بجلی کی پیداوار میں کمی لانا پڑتی ہے۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانے والی بجلی کی ریکوری 50 فیصد سے بھی کم ہے، ریکوری میں کمی کی وجہ سے بجلی کے صارفین کو دوسرں کا بوجھ بھی اٹھانا پڑتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ موجودہ پارلیمان ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے میں درپیش چیلنجزز کے حل کیلیے کوشاں ہے کیونکہ توانائی ملکی ترقی اور خوشحالی کیلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ صنعتی، اقتصادی اور سماجی ترقی کا دارومدار توانائی پر منحصر ہوتا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان دنیا کی پہلی پارلیمان ہے جو گرین انرجی پر منتقل کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ مشترکہ مسائل پر غور و فکر اور قابل عمل حل تلاش کرنے کا بہترین پلیٹ فارم ہے، توانائی کی طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل کی پالیسی سازی ضروری ہے اور پالیسی سازی اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلیے پارلیمان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔