- پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں؛ خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب
- قومی اسمبلی کا اجلاس آج، ججز کی تعداد میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا
- گزشتہ شب جو کچھ ہوا وہ بدترین ڈکٹیٹرشپ میں بھی نہیں ہوا، بیرسٹر سیف
- خیبرپختونخوا دہشتگردوں کی جگہ ہے جسے چھپنا ہے وہاں جا کر چھپ جائے، عظمی بخاری
- 2 ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بابراعظم کے مداح کو تقسیم کردیا، مگر کیسے؟
- 24 گھنٹوں میں کروڑوں کی منشیات برآمد، افغان باشندے سمیت 5 ملزمان گرفتار
- 6 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری مجرم سعودی عرب سے گرفتار
- پاکستان کو دہشتگرد گروہوں سے پاک کرنے کا وقت آگیا ہے، وزیر داخلہ
- مالی سال کے آغاز ہی سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
- نیب ترامیم بحالی؛ احتساب عدالت راولپنڈی میں 27 ریفرنسز غیر مؤثر
- بجلی و پانی بندش پر احتجاج؛ کراچی میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر
- پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے متجاوز، سلسلہ جاری
- 10 سال بعد انگلینڈ کے ہوم گراؤنڈ پر سری لنکا کی پہلی فتح
- سپریم کورٹ کا مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا فیصلہ برقرار، درخواستیں خارج
- سندھ؛ منشیات کی تیاری و کھپت میں استعمال ہونیوالے اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد
- کرس ووکس کو اسپن بالنگ کرتے دیکھ کر کمنیٹر کرسی سے گِر گئے، ویڈیو وائرل
- ایک ہی دن میں درجنوں دانت نکالنے اور امپلانٹس لگوانے والا شہری کچھ دن بعد چل بسا
- وزن میں کمی کیلئے کیا روزہ واقعی ایک مثالی طریقہ ہے؟
- میتھین گیس خارج کرنے والے 1 لاکھ کنوؤں کو بند کرنے کا منصوبہ
- سینکڑوں نوری سال دور بےترتیب مدار والا سیارہ دریافت
راولپنڈی میں سرکاری اسکول کے پرنسپل کا طالبعلم پر تشدد، کندھے کی ہڈی توڑ دی
اسلام آباد: راولپنڈی کے علاقے روات گوڑھا راجگان میں سرکاری اسکول کے پرنسپل نے نویں جماعت کے طالبعلم پر تشدد کرکے طالبعلم کے کندھے کی ہڈی توڑ دی، والدین نے معلوم ہونے پر سکول پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ تھانہ روات میں متاثرہ طالبعلم 17 سالہ حیدر علی کے والد علی محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ بیٹا حیدر علی گورنمنٹ ہائی اسکول گوڑھا راجگان میں نویں جماعت کا طالبعلم ہے۔
22 اگست کوبیٹا سکول گیا اور واپس گھر آیا تو کہا کہ طبعیت ٹھیک نہیں ہے دوسرے دن اسکول نہیں گیا والدہ کے پوچھنے پر تو بیٹے نے بتایا واش روم میں گر گیا تھا۔
بیٹے کو علاج معالجہ کے لیے بی بی ایچ ہسپتال لےجاتے ہوئے راستے میں بے ہوش ہو گیا ڈاکٹروں نے ا یکسرے کے بعد بتایا دائیں کندھے کی ہڈی میں فریکچر ہے۔
چھوٹے بیٹے طیب کوباہر کھیلتے ہوئے لڑکوں نے بتایا کہ اسکول پرنسپل فیصل نے لاتوں اور مکوں سے بیٹے کو مارا تھا اہلیہ کے پوچھنے پر بیٹے نے بتایا سر نے تشدد کیا جس سے ٹیبل پر گرا،کندھے اور جسم پر چوٹیں آئی تھیں۔
بیٹے نے بتایا استاد نے گھر والوں کو بتانے سے منع کیا اور ڈرایا تھا پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے پرنسپل کو شامل تفتیش کیا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان تمام طالبعلموں کو بطور گواہ طلب کیا ہے جن کے سامنے طالب علم پر تشدد کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔