- پی ٹی اے کا صارفین کے لیے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا محفوظ بنانے کی مہم کا آغاز
- مشیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کی گمشدگی کا دعوی
- ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا
- بلدیہ نیول کالونی میں 3 منزلہ عمارت کی چھت سے گر کر خاتون جاں بحق
- کراچی میں ٹریفک حادثات سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
- اہم آئینی ترامیم کیلیے ’فضل الرحمان بھی راضی‘، حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعوی
- کوئٹہ؛ کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کرگیا
- ایپل اسمارٹ واچ سیریز 10 متعارف کرا دی گئی
- ساہیوال؛ باپ نے معمولی تکرار پر بیٹے کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
- اگست میں ترسیلات زر کی مد میں 2.9 ارب ڈالر موصول
- راولپنڈی؛ تھانہ روات سے 24 مقدمات کا ریکارڈ چرانے پر تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج
- جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف
- پنجاب حکومت کی مفتی عبدالقوی کو نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید
- ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں، صدرمملکت
- آئندہ اس نے ایسی بکواس کی تو... سینیٹر افنان اللہ کی علی امین گنڈاپور کو وارننگ
- اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنادیا
- وادی نیلم میں ’ڈرائیور کی غفلت‘ سے گاڑی کو حادثہ، کراچی کا نوجوان اور 2 بچے جاں بحق
- سڑک کنارے اسٹال لگانے والا معذورشخص ارب پتی بن گیا
- جامعہ کراچی میں اساتذہ و ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ
- پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار
وزیراعظم کی ایک بار پھر ایم کیو ایم کو مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی
کراچی / اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی اور ن لیگ سے ہونے والے معاہدے، مطالبات سامنے رکھ دیے۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ماضی میں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہونے والے معاہدے، مطالبات اور عوام مسائل وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھے گئے۔
ملاقات میں ایم کیو ایم نے بجلی کے نرخوں میں کمی کا مطالبہ دہرایا اور کراچی حیدر آباد سمیت سندھ کے شہری علاقوں کیلئے ڈیولپمنٹ پیکجز پر عملدرآمد کے طریقہ کار کا معاملہ بھی اجاگر کیا۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کے مطالبات پر تیزی سے عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ساتھ ہی ایم کیو ایم کے اب تک لاپتہ سیاسی کارکنان کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کیلئے وزیراعظم سے درخواست کی۔
زیر اعظم پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی حکومت کا اہم اتحادی قرار دیتے ہوئے اُن کے مطالبات کو پورا کرنے اور درپیش مسائل حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کو یہ بھی یقین دلایا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کو ریلیف دینے، کراچی اور سندھ کے دیگر شہری علاقوں کے مسائل کے دیرپا حل کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے لاپتہ سیاسی کارکنان کی بازیابی کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر نذیر تارڑ، سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، امین الحق، رانا ثنا اللہ اور جاوید حنیف شریک ہوئے جبکہ حکومتی وفد کیطرف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ شریک ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔