عالیہ بھٹ انٹرنیشنل بیوٹی برانڈ لوریل پیرس کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

پیرس: انٹرنیشنل بیوٹی برانڈ لوریل پیرس نے عالیہ بھٹ کو اپنا نیا عالمی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

بھارتی اداکارہ اب اس برانڈ کے مشہور شخصیات کے گروپ میں شامل ہو گئی ہیں، جس میں ویولا ڈیوس، جین فونڈا، ایوا لونگوریا، کینڈل جینر، ایلے فیننگ، کیمیلا کابیو اور کئی دیگر شامل ہیں۔

بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ ستمبر 2024 سے فرانسیسی بیوٹی برانڈ کی کمپیئنز میں نظر آئیں گی۔

لوریل پیرس کی صدر ڈلفین ویگوئرہواس نے کہا، ’ہمیں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کو لوریل پیرس کے خاندان میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے‘۔

عالیہ بھٹ نے اس موقع پر کہا، ’میں لوریل پیرس کے خاندان میں شامل ہونے اور مضبوط، طاقتور خواتین کی کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہونے پر بہت خوش ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوریل پیرس کے ساتھ مل کر بیوٹی انڈسٹری میں مثبت اثرات ڈالنے اور خواتین کے لیے شمولیت کی حمایت کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔