- ایران میں دہشت گردوں کے حملے سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید
- کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد
- لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سینیٹ اجلاس جھگڑوں کی نذر، حکومتی ارکان کا واک آؤٹ
- پاکستان نے یورپی بینک سے بھاری شرح سود پر قرض حاصل کرلیا
- قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک میں بحالی کا معاملہ
- گنڈا پور نے فیض حمید کیس سے بچاؤ کیلیے تقریر کی ، واوڈا
- وٹامن تھراپی و جلد کی چمک کا غیر سائنسی علاج منافع بخش ’’کاروبار‘‘
- لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، آج رات بارش کا امکان
- وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- امریکا کے 3 شہریوں کو کانگو میں حکومت کے خلاف بغاوت پر سزائے موت
- لاہور؛ جوہر ٹاؤن میں کار ڈرائیور نے رکشہ ڈرائیور کو کچل دیا
- لاہور؛ شالیمار اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریض جاں بحق
- کرکٹر سرفراز احمد کے برادرِ نسبتی کی حالت تشویشناک، اسپتال میں داخل
- کراچی: سائٹ سپر ہائی وے سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم گرفتار
- لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- کراچی: دیوار کا ملبہ گرنے سے نو عمر لڑکا جاں بحق
- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
- لاہور؛ سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق
- ایک ہی گھر سے چوتھا جنازہ، وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں
کینیڈا میں بھارتی پنجابی گلوکار اے پی ڈھلوں کے گھر پر فائرنگ
وینکوور: کینیڈا کے شہر وینکوور میں بھارتی پنجابی گلوکار اور ریپر اے پی ڈھلوں کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق گلوکار کے گھر کے قریب فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ تاہم ابھی تک اس واقعے کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس فائرنگ کی ذمہ داری لارنس بشنوئی کے روہت گوڈارا گینگ نے قبول کی ہے اور یہ حملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب چند ہفتے پہلے اے پی ڈھلوں نے سلمان خان کے ساتھ اپنی میوزک ویڈیو ’اولڈ منی‘ ریلیز کی تھی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک دھمکی آمیز پیغام میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گینگ نے یکم ستمبر کی رات کو کینیڈا کے دو مقامات، وکٹوریہ آئی لینڈ اور ووڈبریج ٹورنٹو، میں فائرنگ کی۔
گینگ نے اے پی ڈھلوں کو بھی دھمکی دی ہے اور ان کے سلمان خان سے مبینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں ’اپنی حدود میں رہنے‘ کی وارننگ دی ہے۔
کینیڈا کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں دھمکی آمیز پوسٹ کی تصدیق اور فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں جبکہ ابھی تک پولیس کی جانب سے کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔