ایس ایس جی سی کے ایم ڈی نے استعفیٰ دے دیا

اسٹاف رپورٹر  منگل 3 ستمبر 2024
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر عمرا منیار نے مدت مکمل ہونے پر عہدے سے استعفی دے دیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی نے مدت مکمل ہونے پر عہدے چھوڑتے ہوئے استعفی دے دیا ہے۔ عمران منیار سال 2021 میں ایم ڈی ایس ایس جی سی تعینات ہوئے تھے۔

عمران منیار کی 3 سالہ تعیناتی کی مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں تین ماہ مدت ملازمت میں توسیع دی گئی تھی۔ جس کی معیاد آج بروز منگل بتاریخ 3 ستمبر کو مکمل ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔