شاہد خاقان عباسی اور محمود اچکزئی کی ملاقات آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اتفاق

محمود اچکزئی نے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی


ویب ڈیسک September 03, 2024
فوٹو فائل

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری جنرل و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کی محمود اچکزئی سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمود اچکزئی نے شاہد خاقان عباسی کو اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے اور ملک کو بحران سے نکالنے کیلیے مذاکرات کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں