- کرکٹر سرفراز احمد لے سالے کی حالت تشویشناک، اسپتال میں داخل
- لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
- لاہور؛ سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق
- ایک ہی گھر سے چوتھا جنازہ، وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں
- وفاقی حکومت کا صوبائی حکومتوں کو دیے گئے قرضوں پر 17.84 تک شرح سود کا اعلان
- ایک ہفتے تک کراچی میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- زمین کے گرد آنے والا ’دوسرا چھوٹا چاند‘
- پشاور؛ مشتعل مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کے بعد قبضہ
- عدالتی اصلاحتی ترامیم، چیف جسٹس کی تقرری آرمی چیف کی طرح ہوگی
- خاتون پولیو ورکر پر تشدد، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عملے کے خلاف مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
- شرح سود میں کمی ناکافی، معیشت کی ترقی میں بجلی کی قیمت رکاوٹ ہے، تاجر رہنما
- ٹویٹر پر دھمکی آمیز پوسٹ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار
- مجھے تھکا ہوا نظام تعلیم ملا ہے، صوبائی وزیر
- غیر معمولی سائنسی تجربات کو ’اگ نوبل انعام‘ سے نواز دیا گیا
- قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان
- حیدرآباد؛ ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کو لوٹ لیا
- منکی پاکس کی روک تھام کیلیے اقدامات مزید سخت کردیے گئے
- بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل
نیٹ فلکس نے انڈین حکومت کے سامنے ہار مان لی، متنازعہ ویب سیریز کا ڈسکلیمر اپ ڈیٹ
ممبئی: نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’IC 814: دی قندھار ہائی جیک‘ پر جاری تنازعے کے بارے میں نیٹ فلکس نے باضابطہ بیان جاری کردیا اور سیریز کے ابتدائی ڈسکلیمر کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔
یہ سیریز 29 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تھی اور اسے میڈیا اور ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔ تاہم، کچھ دن گزرنے کے بعد، ناظرین کے ایک طبقے نے اس بات پر اعتراض کیا کہ سیریز میں استعمال ہونے والے ہائی جیکرز کے کوڈ ناموں سے یہ تاثر مل سکتا ہے کہ دہشت گرد کسی خاص کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
کچھ ناظرین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ویب سیریز میں دیے گئے کوڈ نام حقیقت میں ہائی جیکرز نے استعمال کیے تھے اور یہاں تک کہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بھی یہی نام دیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود تنازعہ بڑھتا گیا۔
اس معاملے پر بات کرنے کے لیے 3 ستمبر کو نیٹ فلکس کی مواد کی سربراہ مونیکا شرگل کو دہلی میں وزارت اطلاعات و نشریات کے دفتر طلب کیا گیا۔ اسی دن، ممبئی میں ‘IC 814: دی قندھار ہائی جیک’ کی پوری ٹیم کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں نیٹ فلکس کا اس تنازعے پر باضابطہ بیان پڑھ کر سنایا گیا جس میں کہا گیا کہ ان ناظرین کے فائدے کے لیے جو 1999 میں انڈین ایئرلائنز کی فلائٹ IC 814 کی ہائی جیکنگ سے ناواقف ہیں، ابتدائی ڈسکلیمر کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ ہائی جیکرز کے حقیقی اور کوڈ ناموں کو شامل کیا جا سکے۔ سیریز میں استعمال ہونے والے کوڈ نام وہی ہیں جو اصل واقعے کے دوران استعمال کیے گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔