- قتل کے مقدمے میں نامزد شکیب الحسن کا وطن واپس لوٹنے کا فیصلہ
- کراچی؛ اولڈ سٹی ایریا میں 3 منزلہ خستہ حال عمارت منہدم
- بھارتی کرکٹر بابراعظم کا ویرات کوہلی سے موازنہ کرنے پر ناخوش
- ایس سی او کونسل کی سربراہی پرپاکستان کو مبارکباد، بھرپور تعاون کریں گے، بھارتی وزیرخارجہ
- بریسٹ کینسر: بر وقت تشخیص، علاج، اور بچاؤ کی اہمیت
- عالمی رہنما پاکستان سے اچھے تاثرات لے کر واپس جائیں گے، وزیر اطلاعات
- لاہور میں 14سالہ لڑکی سے زیادتی، سوتیلا باپ گرفتار
- دوسرا ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 8 وکٹیں گنوادیں
- ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیر محمد طبیعت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل
- پنجاب کابینہ میں تبدیلی، بلال یاسین سے وزیر خوراک کا قلمدان واپس
- پنڈدادن خان میں نجی اسکول کی کینٹین میں 8 سالہ طالبہ سے زیادتی
- بونیر میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 4 پولیس اہل کار زخمی
- کندھ کوٹ میں اسکول کے سامنے فائرنگ سے خاتون ٹیچر قتل
- چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا، حنا پرویز بٹ
- کالج طالبہ کے ساتھ زیادتی سے متعلق مبینہ من گھڑت ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج
- کراچی میں آج سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان
- کامران غلام کو سابق انگلش کپتان نے اسٹیو اسمتھ سے تشبیہ دیدی
- پانی کی ٹنکی سر پر گرنے کے باوجود خاتون زندہ بچ گئیں
- شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس؛ اسلام آباد میں 30 اضافی ناکے لگا دئیے گئے
- اجے جڈیجا نے کوہلی کو دولت میں پیچھے چھوڑ دیا
کملا ہیرس کی نامزدگی بہترین فیصلہ تھا، ٹرمپ کو شکست دیں گے، جوبائیڈن
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی الیکشن میں اپنی جماعت کی امیدوار کملا ہیرس کی انتخابی مہم میں متحرک ہوگئے اور ریلیوں سے خطاب میں حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر جوبائیڈن نے لیبر ڈے پر ریلی سے خطاب میں ووٹرز کو مخاطب کر کے کہا کہ اپنی ووٹ کی طاقت سے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسلسل دوسری بار شکست سے دو چار کردیں۔
امریکی صدر نے اپنی پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بطور امیدوار نامزدگی میرا بہترین فیصلہ تھا۔ مجھے مکمل بھروسہ ہے وہ ٹرمپ کو شکست دیکر تاریخ رقم کریں گی۔
امریکی صدر نے کہا مجھے یقین ہے کہ ہم سب مل کر ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دیں گے اور امریکا کو مزید عظیم تر بنائیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن نومبر کے پہلے ہفتے میں ہوں گے جس کے لیے حکمراں جماعت کی جانب سے کملا ہیرس جب کہ ریپبلکن کے امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔